International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, April 20, 2008
بلوچ عوام پر مظالم اور جبر جاری ہے اس وقت پورے صوبے میں عملا آپریشن جاری ہے ، میر عبدالرؤف مینگل
ہمارے قائدین سمیت ہزاروں بلوچ نوجوان پابند سلاسل ہیں،صحافیوں سے بات چیتخضدار۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی رہنما میر عبدالرؤف مینگل نے کہا ہے کہ بلوچ عوام مظالم اور جبر جاری ہے اس وقت پورے صوبے میں عملا آپریشن جاری ہے اور ہمارے قائدین سمیت ہزاروں بلوچ نوجوان پابند سلاسل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ پچھلے ساٹھ سالہ تاریخ میں بلوچ قوم نے ظلم اور تشدد کے ماسوا کچھ نہیں دیکھا ہے ہمارے وسائل پر قبضہ گیری کی خاطر اسٹیبلشمنٹ نے ہر طرح کی جدوجہد کی ہے تاہم انہیں بلوچ قوم کے مطالبات کو تسلیم کرنے اور ان کی خواہشات کا جائزہ لینے کی توفیق نصیب نہیں ہو سکی انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچ عوام کو طفلی تسلیاں دی گئی مگر اس میں سے کسی ایک پر عملدرآمد نہیں ہوسکا اب بھی مظلوم بلوچ قوم کو کسی طور پر خیر کی توقع نہیں ہے سردار اختر جان مینگل کو پابند سلاسل رکھ کر یہی کچھ بیٹھے تھے کہ وہ بلوچستان میں اپنے حقوق کی جدوجہد سے بلوچ عوام کو دستبردار جاسکے گا تاہم بلکہ مظالم کے بعد بلوچ قومی تحریک ایک منظم حیثیت سے کامیابی کی جانب گامزن ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment