International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 2, 2008

ججز کو 2 نومبر والی پوزیشن پر بحال کیا جائے گا،نواز شریف



لاہور .. . مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہاہے کہ ججز کی بحالی پیکیج کے ذریعے نہیں بلکہ قرار داد کے ذریعے ہوگی اور انہیں 2 نومبر والی پوزیشن پر بحال کیا جائے گا۔ ججوں کی بحالی پر آصف علی زرداری سے دبئی میں مذاکرات کے بعد لاہورپہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور میں نے ججز کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے اور ججز کو 2 نومبر والی پوزیشن پر بحال کیا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہہم نے قومی مفاد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور ان سے ججوں کی بحالی کا وعدہ لیا ہے جو وفا ہونے جارہا ہے۔نواز شریف کا کہناتھا کہ پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بعد صورتحال کے بارے میں بتایا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ صدر پرویز نے ججز کو ہٹا کر ملک پر ظلم کیااور ججز کی بحالی کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔نواز شریف نے کہا کہ قوم سے کئے گئے تما م وعدے پورے ہوں گے۔لاہور آمد کے موقع مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے نواز شریف کا استقبال کیا۔

No comments: