International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 2, 2008

عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں ١٢ مئی٢٠٠٧ء کو کراچی میں ٤٨ افراد نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا

معزول ججوں کی بحالی کے لئے ١٢ مئی کو ہی قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا اعلان
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ججوں کی بحالی کیل ئے 12 مئی کو قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کر نے کا اعلان کیا ہے 12 مئی 2007ء کو ہی کراچی میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کے استقبال کے موقع پر وکلاء اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے عدلیہ کی آزادی کی تحریک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا اور 48 افراد شہید ہو گئے تھے واضح رہے کہ 9 مارچ کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو معزول کیا گیا تھا اور 9 مارچ کو ہی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے معزول ججوں کی نظر بندی کو ختم کر نے کا اعلان کیا تھا۔

No comments: