International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 2, 2008

چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے شعیب اختر کے خلاف ٢٢ کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

لاہور ۔ پی سی بی کے چےئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے شعیب اختر کے خلاف 22 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے ۔ 2 اپریل کو ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شعیب اختر نے الزام لگایا تھاکہ پی سی بی کے چےئرمین ان سے آئی پی ایل کے ساتھ معاہدے کے لیے پیسے مانگتے ہیں اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ان کو پیسے دئیے تھے جس کی وجہ سے ان کے معاہدے عمل میں آئے ہیں ۔ اس الزام پر ڈاکٹر نسیم اشرف نے شعیب اختر کو 3 اپریل کو ایک لیگل نوٹس بھجوایا تھا کہ وہ غیر مشروط معافی مانگیں لیکن تاحال شعیب اختر کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا جس پر جمعہ کو مسز حنا ظفر سول جج لاہور کی عدالت میں ڈاکٹر نسیم اشرف نے ہر جانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ دعوے میں 15 کروڑ روپے شہرت کو نقصان پہنچانے 4 کروڑ روپے کرکٹ کے کاموں کے مداخلت کے حوالے سے جبکہ باقی رقم کورٹ فیس اور ذہنی اذیت پہنچانے کے حوالے سے ہے جس کی کل مالیت 22 کروڑ روپے بنتی ہے۔

No comments: