International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 2, 2008

مذاکرات میں ڈیڈ لاک پی سی او ججوں کو برقرار رکھنے اور ججوں کو آئینی پیکج کے ذریعے بحال کرنے کے مسئلہ پر پیدا ہوا

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ججوں کی بحالی کے سلسلہ میں مذاکرات کے دوران ڈیڈ لاک پی سی او ججوں کو برقرار رکھنے اور چیف جسٹس کے ٹنور پر ہوا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ججوں کو آئینی پیکج کے ذریعے جس میں چیف جسٹس کے ٹنور میں کمی بھی شامل ہو کے ساتھ بحال کروانے کے علاوہ موجودہ پی سی او ججوں کو بھی بحال رکھنا چاہتے تھے جبکہ میاں نواز شریف پی سی او ججوں کو فارغ کرنے کے علاوہ چیف جسٹس کو اعلان مری کے تحت سادہ قرار داد کے ذریعے بحال کروانا چاہتے تھے اسی وجہ سے میاں نواز شریف کو خود دبئی جا کر مذاکرات کرنے پڑے اور ’’کچھ لو کچھ دو‘‘ کی بنیاد پر معاملات طے پائے ۔

No comments: