International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 2, 2008

آئینی ماہرین کی کمیٹی میں صدر مشرف کی نمائندگی بھی شامل ہے

لاہور۔ معزول ججو ں کی بحالی کے لئے آئینی ماہرین پر مشتمل بنائی گئی کمیٹی میں بظاہر صدارتی کیمپ سے بھی ایک ماہر شامل ہے ۔ پانچ رکنی کمیٹی جس کے کنوینئر وفاقی وزیر قانون فاروق اے نائک ہوں گے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن، سینیٹر رضا ربانی، فخرالدین جی ابراہیم، خواجہ حارث اور حفیظ الدین پیرزادہ شامل ہیں ۔ کمیٹی انتہائی کہنہ مشق ممتاز ماہرین پر مشتمل ہے اور بتایا جاتا ہے کہ حفیظ الدین پیر زادہ کی شکل میں صدر پرویز مشرف کی نمائندگی بھی موجود ہے

No comments: