International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 2, 2008

موجودہ حکومت نے تمام صوبوں کے حقوق کے تحفظ کا تہیہ کر رکھا ہے ۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی


کوئٹہ ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تمام صوبوں کے حقوق کے تحفظ کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ جمعہ کو یہاں بلوچستان کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو اس کے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا اور حکومت نے آل پارٹینر کانفرنس ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صوبے میں افہام و تفہیم پیدا کی جا سکے ۔ اور اسے واپس قومی دھارے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ملازمتوں میں بلوچستان کے لئے 6 فیصد کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اور وفاقی کابینہ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کرے گی کہ اس کوٹے پر عمل درآمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے صوبے سے تعلق رکھنے والے 5 افسروں کو گرید 22 میں ترقی دے دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کابینہ اور وفاقی حکومت پرانا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرتے ہوئے صوبے کے تمام متعلقہ افراد کو اعتماد میں لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے تمام ممکن اقدامات کر ے اور مشیر داخلہ کو اس سلسلے میں فوری کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔بلوچ لیڈر سردار اختر مینگل کے خلاف مقدمات کے سلسلے میں وزیر اعظم نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ ان کے خلاف تمام مقدمات ختم کئے جائیں اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو فوری طور پر ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ پنجاب بلوچستان کو 50 ہزار ٹن آٹا اور پاسکو 3 لاکھ ٹن درآمد شدہ گندم بھی دی جائے گی انہوں نے صوبائی کابینہ کے ارکان پر زور دیا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے وہ اپنا کردار ادا کریں ۔

No comments: