International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 2, 2008

صدرپرویز مشرف معزول ججوں کی بحالی پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ ۔ ۔ ذرائع

صدر مملکت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کو آگاہ کر دیاہے
پرویز مشرف نے 58 ٹو بی کے خاتمے کے لیے بھی قریبی ساتھیوں سے صلاح مشورے شروع کر دئیے ،نیشنل سیکورٹی کے خاتمے سے انکار
اسلام آباد ۔ صدرپرویز مشرف معزول ججوں کی بحالی پر رضا مندہوگئے ہیں ۔صدر مملکت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کو آگاہ کر دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدرپرویز مشرف نے معز ول ججز کی بحالی پررضامندی ظاہرکردی ہے اوراس بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کوآگاہ کردیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرکے قریبی ساتھی نے آصف علی زرداری کو صدرمملکت کا پیغام پہنچایا ۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرپرویز مشرف58 ٹو بی کے اختیار ات سے بھی دستبر دار ہوسکتے ہیں ،اور اس سلسلے میں صدرنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں تاہم صدر مملکت نیشنل سیکورٹی کونسل کے خاتمے کے لئے تیارنہیں ہیں

No comments: