International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, May 2, 2008
١٢ مئی تک ججز بحال نہ ہوئے تو سترہ مئی سے تحریک شروع کر دی جائے گی ۔پاکستان بار کونسل
اسلام آباد ۔ پاکستان بار کونسل نے واضح کیا ہے کہ12 مئی تک ججز بحال نہ ہوئے تو سترہ مئی سے تحریک شروع کر دی جائے گی ۔ قرار داد اعلان مری کے مطابق تیار کی جائے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو مدت ملازمت میں کمی کی مزاحمت کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد رشید اے رضوی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بار کونسل نے حکمران اتحاد کی جانب سے ڈیڈ لائن کے مطابق ججز کو بحال نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں کمی کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی انہوں نے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جج بارہ مئی کو بحال نہ ہوئے تو سترہ مئی سے وکلاء تحریک شروع کردیں گے ۔ آرمی چیف صدر کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ تین نومبر کے اقدامات کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی اس کی مخالفت کریں گے انہوں نے کہاکہ وکلاء نے آمر کے غیر آئینی غیر قانونی اقدامات کو تسلیم کیا ہے نہ کیاجائے گا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment