لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر ورکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ معزول ججوں کی بحالی کے مسئلہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے 9مارچ 2007کے موقف پر قائم ہے اور ان ججوں کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں سینئر رہنماؤں کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے کی جبکہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف ، سابق صدر مملکت رفیق تارڑ، سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ، احسن اقبال، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ، خواجہ سعد رفیق، چودھری عبدالغفور ودیگر نے شرکت کی۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ آزاد عدلیہ کی بحالی تک ملک میں جمہوریت کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجوزہ آئینی پیکج کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ جب یہ پیکج سامنے آئے گا تو اس کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment