International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 24, 2008
شمالی وزیرستان ، افغان باشندہ امریکہ کے لئے جاسوسی کے الزام میں قتل
مران شاہ ۔ شمالی وزیرستان میں ایک افغان باشندے کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے لاش کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔مقامی انتظامیہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے پچیس کلومیٹر دور شمال کی جانب سپین وام میں مقامی لوگوں کو ایک لاش ملی۔ لاش کے ساتھ ہی پشتو زبان میں ایک خط بھی پڑا تھا جس میں الزام لگایا گیاتھا کہ مقتول امریکہ کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔ خط میں خبر دار کیا گیا ہے کہ امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے والوں کا انجام یہی ہوگا۔ خط میں اس شخص کا نام گل پایو خان اور اس کا تعلق افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے کرم باغ سے بتایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گل پایو خان کو چند دن پہلے نامعلوم نقاب پوشوں نے خوست کے علاقے سے اغواء کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گل پایو خان کو پھانسی دیکر قتل کیاگیا تھا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق لاش کو خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے ان کے قریبی رشتہ دار سعادت خان کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد لاش کو افغانستان روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ سے ایک ہفتہ پہلے ایک مقامی شخص کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں ہلاک کیا گیا تھا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment