International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, May 18, 2008
پی پی پی کے لیے دروازے بند نہیں کیے ‘ ان سے مکمل رابطہ ہے ۔ ترجمان مسلم لیگ نون
اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لیے دروازے بند نہیں کیے ‘ ان سے مکمل رابطے میں ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معزول ججز کی بحالی کے لیے (ن) لیگ اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ ان کاکہنا تھا کہ دس جون کو وکلاء کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس قومی مشن میں مسلم لیگ(ن) کے قائد سمیت تمام کارکن ملک بھر سے پورے جوش و جذبے سے شریک ہوں گے۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ اگر معزول ججز بحال کردئیے جائیں تو 10 جون کا لانگ مارچ ٹل سکتا ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment