International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, May 18, 2008

اعتزاز احسن نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا



سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان10جون کو ملتان اور پشاور سے شروع ہونے والا وکلاء کا لانگ مارچ 11جون کو اسلام آباد پہنچے گاو کلاء ،سول سوسائٹی ، سیاسی کارکن ، طلباء ، مزدور ، کسان اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریںسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کاپریس کانفرنس سے خطاب

لاہور ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیاہے اور کہا ہے کہ10جون کو ملتان اور پشاور سے شروع ہونے والا وکلاء کا لانگ مارچ 11جون کو اسلام آباد پہنچے گا۔ و کلاء ،سول سوسائٹی ، سیاسی کارکن ، طلباء ، مزدور ، کسان اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ملک میں عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی بحالی کیلئے اس لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں ۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاہے کہ لاہو رہائی کورٹ میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان بھر کی بار ایسوسی ایشنوں کے صدور سیکرٹریز اور دیگر وکلاء نمائندوں نے شرکت کی ۔ میں ان سب کا بہت ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہاکہ یہ ملک بھر کے وکلاء کا نمائندہ اجلاس تھا چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلاء نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلے کا مجھے اختیار دے دیا ہے میں ان کے اعتماد کا مشکور ہوں اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ 10جون طے کی گئی ہے لانگ مارچ کا آعاز ملتان سے ہو گا جہاں سندھ اور بلوچستان کے وکلاء لانگ مارچ میں شریک ہوں گے ساہیوال بار او راوکاڑہ بار سے خطاب کرتے ہوئے لانگ مارچ کے شرکاء وکلاء اورججز صاحبان ساہیوال بار اور اوکاڑہ بار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء لاہور پہنچیں گے اور گیارہ مارچ کو لاہور سے گوجرانوالہ ، گجرات بار ، جہلم بار خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے اسی روز پشاور سے بھی لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا چوہدری اعتزاز احسن نے کہاکہ مجھے حلقہ این اے 55راولپنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کہاگیا ہے میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک ہوں اور اس کے ساتھ ججز کے مقاصد کو آگے لے کر بڑھنے کا تہیہ کئے بیٹھا ہوں اور میرا یہ عزم غیر متزلزل ہے ۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہاکہ میری تمام توانائیاں ججز کے کاز کو کامیابی تک پہنچانے پر صرف ہوں گی یہ پاکستان کے عوام کے لئے اہم ترین مرحلہ ہے یہ فیصلہ کن معرکہ ہونا ہے میری عوام تاجر برادری ،سول سوسائٹی ، تمام سیاسی قوتوں ، کارکنوں بشمول پیپلزپارٹی اور میڈیا سے اپیل ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد عدلیہ کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کریں اور پرویز مشرف نے جن آزاد منش ججوں کو چن چن کر نکالا ہے وہ دوبارہ اپنے منصبوں پر فائز ہوں گے۔ وکلاء نے اٹھارہ فروری سے پہلے کوئی تحریک نہیں چلائی کیونکہ حکمران جماعتوں نے خود اعلان مری میں کہا کہ تیس اپریل تک ججز بحال ہو جائیں گے اس کے بعد ہم نے بارہ مئی کا بھی ٹائم دیا ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے وکلاء نے گزشتہ سوا سال سے اپنے پیٹوں پر پتھر باندھ رکھے ہیں اب اس لانگ مارچ کو کامیاب اورحتمی بنانا عوام کا فریضہ ہے ہم ملک بچانے نکلیں گے آؤ ہمارے ساتھ چلیں ، پاکستان میں آزاد علیہ کے بغیر انصاف نہیں ہوگا۔اگر انصاف نہ ہوا تو ہمارے ہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوگی او رکوئی ترقی نہیں ہو گی انہوں نے کہاکہ ساٹھ سالوں میں عدلیہ آزاد نہیں ہوئی اس لئے ملک میں ترقی نہیں ہوئی جن ملکوں میں ترقی نہیں ہوئی ۔ جن ملکوں میں ترقی ہوئی ہے وہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے لازم ہے میں اس کو ذاتی مفاد سے زیادہ اہم سمجھتا ہوں میں این اے 55راولپنڈی کے لوگوں کے پرتپاک استقبال کا مشکور ہوں ۔ انہوں نے میری پرتپاک پذیرائی کی ہے اگر میں اس حلقے میں انتخابات نہیں بھی لڑوں گا تو اس کے باوجود میں اس حلقے کے لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا مگر میں ذاتی فائدے ججوں کی بحالی کے ملکی فائدے کو ترجیح دیتاہوں اس انتخابات سے اجتناب کی وجہ سے یہ ہے کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی جو میری اپنی جماعت ہے اس کو کوئی پریشانی میں نہیں ڈالنا چاہتا کیونکہ میں ججوں کی بحالی کو مقدم سمجھتا ہوں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ میں نے پارٹی قیادت کو کہہ دیا ہے کہ میں نے لانگ مارچ کے لیے مختلف شہروں کے دورے کرنے ہیں اس لیے میں انتخابات میں حصہ نہیںلے سکوں گا۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال جو بات سامنے آرہی ہے وہ مشترکہ قرار داد کے ذریعے ججوں کی بحالی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں جماعتوں کے ہر اعلان پر یقین کیا مگر وہ پورا نہ ہوا ایک سوال پر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارا جی ایچ کیو کے گھیراؤ کا کوئی ارادہ نہیں ۔ کیونکہ فوج کسی قسم کی کوئی دخل اندازی نہیں کررہی ہے ہاں البتہ پارلیمنٹ کا رخ ضرور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کل کی ہماری کانفرنس میں 30 سے زائد وکلاء نمائندے شریک تھے۔ انہوںنے کہا کہ تمام ججز بحال ہیں انہیں قانونی طور پر ہٹایا نہیں گیا صرف کام سے روکا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ججز معزول نہیں ہیں تمام ججز بحال ہوں گے اور پاکستان کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم ہو گا ہمیں اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑے گا اور ہم ضرور نکلیں گے۔

No comments: