International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, May 18, 2008

امریکہ مقاصد کے حصول تک مشرف کو اقتدار میں میں رکھنا چاہتا ہے ۔ اسلم بیگ



اسلام آباد ۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مقاصد کے حصول تک صدر پرویز مشرف کو اقتدار میں رکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ (ن) لیگ کو پیپلزپارٹی سے دور کرکے پی پی پی (ق) لیگ اور ایم کیو ایم کی مخلوط حکومت بنانے کی سازشوں میں مصروف ہے اور اس میں وہ کافی کامیاب دکھائی دے رہا ہے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ جب ذاتی مفادات قومی مفادات پر مقدم ہو جائیں تو کمزور فیصلے ہوتے ہیں این آراو کے تحت جو آصف زرداری کو مفادات حاصل ہوئے ہیں مقدمات ختم ہوئے ہیں اور ایم کیو ایم کے خلاف قتل سمیت 2800 مقدمات تھے سب ختم ہو گئے جب اتنا بڑا احسان مندی کا بوجھ ہو تو پھر ذاتی مفادات قومی مفادات پر غالب آجاتے ہیں اور جب تک یہ غالب رہیںگے یہ لوگ دب کر بات کرتے رہیں گے مگر ایسا کوئی دباؤ نواز شریف اور اے پی ڈی ایم پر نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج وہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ اس ٹکراؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں جو آج پیدا ہوا ہے اگر یہاں مضبوط قومی حکومت قائم ہوئی تو وہ کشمیر کے مسئلے کو پس پشت نہیں ڈال سکتی ۔ بلکہ طاقت کے زور پر ان معاملات کو حل کرنے کی پوزیشن میں ہو گی ۔ مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ ایوان صدر میں شروع سے ہی کوشش ہو رہی ہے کہ (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ہو سکے اور یہ مل کر حکومت بنا سکیں آج بھی یہی سازشیں جاری ہیں اور چوہدری شجاعت حسین نے ان سازشوں کا حصہ بننے سے انکار کردیاانہوں نے (ق) لیگ کی قیادت سے الگ ہونے سے انکار کردیا میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کی سیاسی بصیرت کی نشاندہی کرتا ہے وہ معاملات کو سمجھتے ہیں پنجاب میں پیپلزپارٹی اور(ق) لیگ حکومت نہیں بنا سکیں گی اور نواز شریف کی اکثریت قائم رہے گی ججز کی بحالی کے بارے میں مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئینی پیکج کے ذریعے ججز بحال کرنا چاہتی ہے اس طرح کرکے وہ غیر آئینی عمل کو آئینی جواز پیش کرنا چاہتی ہے جب آئینی پیکج آئے گا تو اور بھی مسائل پیدا ہو جائیں گے قومی اسمبلی میںتو اکثریت سے منظور ہوجائے گا مگر سینٹ میںر کاوٹ بن سکتی ہے کیونکہ وہاں اکثریت نہیں ہے اس طرح ججز کی بحالی کا معاملہ التواء میںپڑ جائے گا اور یو ں صدر مشرف کے ماضی کے تمام اقدامات آئینی بن جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک چلے گی جس سے ایک بہت بڑ ی تبدیلی آئے گی مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کے ابھی تک اقتدار میں ٹھہرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انہیں امریکہ کی آشیر باد حاصل ہے صدر مشرف شاید یہ سمجھتے ہیں کہ وہ (ق) لیگ پی پی پی اور ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ یہ وہ حکومت ہو گی جو پرویز مشرف کو صدر ماننے کو تیار ہو گی ان کا ایسا کردار ہو گا جو امریکہ چاہتا ہے ا مریکہ نے کھل کر کہا ہے کہ پرویز مشرف ان کے بااعتماد ساتھی تھے اور ہیں۔ اور امریکہ آئندہ بھی مشرف کو اقتدار میں رکھنا چاہتا ہے ۔ مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ 2004 میں جب ڈاکٹر قدیر کے خلاف باتیں شروع ہوئیں تو اس وقت باہر کا بہت زیادہ میڈیا پاکستان آیا اس دوران ہمارے ایٹمی پروگرام کو مانیٹر کرنے والا امریکی بھی پاکستان آیا اس نے مجھ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تو میں نے ہاں کردی ۔ ملاقات کے دوران اس نے کہا کہ تمام پاکستانی جو اور بڑے ہیں ان میں ایک بندہ اچھا ہے وہ صدر مشرف ہے وہ ہمارے کہنے پر عمل کرتا ہے ۔ اس نے ماضی میں ہمارا ہر کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے زلیل ورسوا ہو رہا ہے عراق اور افغانستان میں شکست کھا چکا ہے اور پسپائی پر مجبور ہے جب ایک سپر طاقت کو غلط فیصلوں کی وجہ سے شکست ہو چکی ہو اور اسی تسلسل سے لبنان میں اسرائیل کو شکست ہوئی اور پھر خود ہماری فوج کو اپنے ہی علاقوں وزیرستان میں کامیابی نہیں ہوئی ۔ مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ جس دہشت گردی کو بنیاد بنا کر جنگ لڑی گئی ہے میں پوچھتا ہوں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی کسی بھی علاقے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوئے ہیں ہر جگہ انہیںپسپائی ہوئی ہے ۔ امریکہ کی کوشش ہے کہ یہ حکومت کامیاب نہ ہو اور سرحد میں حکومت ناکام بنانے اور اس میں خلل ڈالنے کے لیے ڈمہ ڈولہ پر حملہ کرایا گیا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ تیل کی خاطر عراق گیا مگر وہاں اسے منہ کی کھانی پڑی اور اب وہ وہاں سے ضرور نکلے گا اور روس اور چین کے خطرے کے پیش نظر افغانستان میں ضرور قدم جمائے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے اس سازش میں بھارت کو بھی شامل کرلیا ہے اور بھارت کو افغانستان میں قدم جمانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے

No comments: