اسلام آباد ۔ حکومت اور طالبان کے درمیان معاہدے سے آگاہ نہیں ہیں ۔ صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں حکومتی رٹ فوج نے بحال کی ہے ۔ جنوبی وزیر ستان ایجنسی کے بعض علاقے فرنٹئر کو ر کے حوالے کردئیے گئے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں فورسز کی ری ایڈجسمنٹ ہو رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے 14ڈویژن کے انچارج میجر جنرل طارق خان نے اتوار کو صوبہ سرحد کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ملکی و غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو جنوبی وزیر ستان ایجنسی کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ کے موقع پر کیا ۔ملکی و غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل اطہر عباس کے ہمراہ جنوبی وزیر ستان کا دورہ کیا ۔ میڈیا کے نمائندوں میں امن و امان کی صورتحال ، فوج کی سر گرمیوں اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ میجر جنرل طارق نے کہا کہ محسود علاقے کو عسکریت پسندوں سے خالی کرالیا گیا ہے ۔ علاقے میں خود کش حملوں کی تربیت دی جارہی تھی ۔ جنوبی وزیر ستان ایجنسی سے فوج واپس نہیں جارہی ہے ۔ صرف پوزیشن تبدیل کی ہے ۔ انہوں نے کہ سپنائی انخزئے اور سرا روغہ کو فرنٹیر کے حوالے کیا جائے گا تاکہ نقل مکانی کرنے والے لوگ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ طالبان اور سرحد حکومت کے درمیان ہونے والے امن معاہدے سے آگاہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع لکی مروت ‘ ٹانک‘ ڈیرہ اسماعیل خانا ور بنوںکے متاثرہ علاقوں میں حکومتی رٹ کو فوج نے بحال کیا انہوں نے بتایا کہ جنڈولی اور سراروغہ کے راستے جلد کھول دئیے جائیںگے جنوبی وزرستان ایجنسی میں فوج کی پوزیشنیں تبدیل کی جا رہی ہیں انہوں نے کوڑ ‘ منزئی امرج ندولہ چیک پوسٹیں ختم نہیںکی جائیںگی۔ حکومت نے ایف آر ٹانک جنڈولہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایک کروڑ روپے کے فنڈز دئیے ہیں۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment