International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, May 18, 2008

جمہوری نظام کو غیر مستحکم کرنے اور مسلم لیگ (ن) وپیپلز پارٹی میں نفاق کی کوشش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ سردار دوست محمد کھوسہ



٭۔ ۔ ۔ آصف زرداری نے یقین دلایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی پنجاب حکومت کا حصہ رہتے ہوئے اس کا مکمل ساتھ دیں گے٭۔ ۔ ۔ حکومت پنجاب ترقیاتی ودیگر امور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کا خیال رکھے گی، وکلاء تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب کی پریس کانفرنس

ڈیرہ غازی خان۔ غیر جمہوری قوتیں اور آمریت کی باقیات پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں نفاق پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔جو بھی موجودہ جمہوری نظام کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرے گا‘ منہ کی کھائے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے آج کھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادتوں کی طرف سے طے شدہ معاملات کے تحت موجودہ نظام آگے بڑھے اور دونوں پارٹیوں کے مقرر کردہ حکومتی عہدے دار ذاتیات سے بلند ہو کر قومی مفادات کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی موجودہ نظام کو کسی سازش کا شکار نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دونوں جماعتوں کے اتحاد اور پنجاب میں مخلوط حکومت کو برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی پنجاب حکومت کا حصہ ہیں اور اسی طرح سے پنجاب حکومت کا ساتھ دیں گے جس طرح سے دیتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی امور اور دیگر معاملات میں پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کا مکمل خیال رکھے گی۔عدلیہ کی بحالی کے سلسلے میں وکلاء کی طرف سے لانگ مارچ کے سوال پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ کی سوچ بالکل واضح ہے اور جب تک عدلیہ بحال نہیں ہو گی پاکستان مسلم لیگ وکلاء اور سول سوسائٹی سمیت ہر اس فورم کا ساتھ دے گی اور جدوجہد جاری رکھے گی جو عدلیہ کی بحالی کے ضمن میں میدان عمل میں نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے وکلاء کی تحریک کے دوران بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا آج بھی ان کا ساتھ دیں گے اور کل بھی۔ وکلاء سے اس وقت تک تعاون جاری رکھیں گے جب تک عدلیہ اپنی اصل شکل میں بحال نہیں ہو جاتی۔

No comments: