بعض سیاستدان صرف اقتدار کیلئے صدر پرتنقید کررہے ہیں کسی کے کٹھ پتلی نہیں دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری ہےصدر کے ساتھیوں نے انہیں خاموش رہنے ا ور پبلک لائف سے 20 قدم پیچھے رہنے کا مشورہ دیا ہے صدارتی ترجمان میجرجنرل(ر) راشد قریشی
اسلام آباد۔ صدارتی ترجمان میجر جنرل(ر) راشد قریشی نے کہا ہے کہ ابھی صدر مشرف کا صدارت سے الگ ہونے کا وقت نہیں آیا تاہم انکے خدا حافظ کہنے اور جانے کا صحیح وقت ملکی معاملات میں استحکام پر آئے گا آج ایک معروف غیر ملکی روزنامے سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ترجمان راشد قریشی کا کہنا تھا کہ صدر پرویز مشرف صرف ایک آئینی صدر کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اورپاکستان کو مکمل طورپر جمہوری انداز میں چلانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایسا نہیں کہ صدر پرویز مشرف صدارت سے الگ ہوں کیونکہ ابھی ان کی تعمیری ہدایت کی ضرورت پڑ سکتی ہے لیکن جوں جوں معاملات بہتری کی طرف جائیں گے ایک صحیح وقت آئے گا تب صدر پرویز کو جانا اور خدا حافظ کہنا ہو گا۔ راشد قریشی نے بعض سیاستدانوں کی جانب سے ان پر تنقید اور الزامات کے حوالے سے کہا کہ بعض سیاستدان صرف اقتدار کے لیے صدر مشرف پر تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانیوں کی طرف سے یہ بے وقوفانہ ا ور غیر منصفانہ بات ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صدر مشرف کو امریکی مفادات کا تحفظ کرنے کا الزام دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے کٹھ پتلی نہیں یہ ہماری جنگ ہے اور ہمیں امریکہ کی مدد کی ضرورت ہے راشد قریشی نے مزید کہا کہ صدر مشرف کے ساتھیوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ خاموش رہیں اورنئی حکومت بنتے ہی پبلک لائف ( عوامی زندگی ) سے 20 قدم پیچھے رہیں لیکن اگر دہشت گردی یا معیشت کے حوالے سے کوئی ہنگامی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے فعال ہو جائیں گے دریں اثناء معروف غیر ملکی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق سیاسی طورپر پاکستان کے زخمی صدر ابھی بھی ملکی معاملات میں فیصلہ کن کردار اد ا کر رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment