International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, May 18, 2008

ٹوکیو میں دوسری جنگ عظیم کے دوران گرائے گئے امریکی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

ٹوکیو۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ کی طرف سے گرائے بم جو نہیں پھٹ سکا تھا کو اتوار کے روز ناکارہ بنانے کے لیے جاپان کی بم ڈسپوزل ٹیم نے اردگرد کے علاقوں کو خالی کراکے تقریبا 16 ہزار افراد کو عارضی طورپر محفوظ پناہ گاہوں میں بھیج دیا اس موقع پر ٹرین سروسز روک اور سڑکیں بلاک کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے دارالحکومت ٹوکیو کے رہائشی علاقے کوفو میں تقریبا 5 سو میٹر چوڑائی پر محیط پائے گئے ایک بم کو ناکارہ بنانے کے دوران قریبی علاقوںکو خالی کراکے سولہ ہزار افراد کو محفوظ جگہوںپر بھیج دیا ۔ جاپان کا خیال ہے کہ مذکورہ بم دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی فضائیہ نے گرایا تھا تاہم بم پھٹ نہ سکا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تقریبا 3.5 میٹر زیر مین دھنس گیا تاہم ٹیم نے انتہائی کامیابی سے اسے ناکارہ بنا دیا بم ناکارہ بنانے کے دوران ٹرین سروس کو بھی عارضی طورپر معطل کیا گیا تھا اور سڑکوں کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

No comments: