اسلام آباد۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایک بار پھر ایران اور شمالی کوریا کو ایٹمی ٹیکنالوجی فروخت کر نے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اسلام آباد سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ٹیلی فونک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مغربی ممالک کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے ایران یا شمالی کوریا کو ایٹمی صلاحیت کے حصول میں مدد فراہم کی ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی فروخت کر نے کے دعویٰ میں کوئی صداقت نہیں ان پر یہ الزامات مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں گزشتہ روز ہتھیاروں کے سابقہ معائنہ کار نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کو امریکہ اور ایٹمی توانائی ایجنسی کو جوہری ٹیکنالوجی کی فروخت سے متعلق ڈاکٹر عبدالقدیر سے سوال جواب کر نے کی اجازت دینا چاہئیے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, June 18, 2008
ایٹمی ٹیکنالوجی فروخت کر نے کے دعویٰ میں کوئی صداقت نہیں ، الزامات مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان
اسلام آباد۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایک بار پھر ایران اور شمالی کوریا کو ایٹمی ٹیکنالوجی فروخت کر نے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اسلام آباد سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ٹیلی فونک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مغربی ممالک کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے ایران یا شمالی کوریا کو ایٹمی صلاحیت کے حصول میں مدد فراہم کی ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی فروخت کر نے کے دعویٰ میں کوئی صداقت نہیں ان پر یہ الزامات مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں گزشتہ روز ہتھیاروں کے سابقہ معائنہ کار نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کو امریکہ اور ایٹمی توانائی ایجنسی کو جوہری ٹیکنالوجی کی فروخت سے متعلق ڈاکٹر عبدالقدیر سے سوال جواب کر نے کی اجازت دینا چاہئیے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment