International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 3, 2008

میاں نواز شریف سے یاسین ملک کی ملاقات ، مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی

رائیونڈ ۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں میاں محمد نواز شریف نے یاسین ملک کو مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے نواز شریف نے اس دوران کہا کہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دیرینہ تنازعہ ہے ۔اور برصغیر کا امن اسی مسئلہ سے جڑا ہوا ہے ۔جب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ بنیادی تنازعہ دور نہیں ہو گا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری نا ممکن ہو گی ۔میاں نواز شریف نے اس موقع پر مزید کہا کہ کشمیری عوام کی دھڑکنیں پاکستان کے ساتھ دھڑکتی ہیں اس لیے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے ۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سرحدی تنازع نہیں جسے پاکستان اور بھارت اپنی خواہش کے مطابق حل کر سکیں، مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کی شمولیت ضروری ہے۔۔ یاسین ملک نے کہا کہ اس مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سرحدی تنازع نہیں، پاکستان اور بھارت کو مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔یاسین ملک کا کہنا تھا کہ تین برس سے کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث کشمیری مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔یاسین ملک نے کہا کہ مذاکراتی عمل مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے کے مترادف ہے دونوں ممالک الزام تراشی کی بجائے پائیدار حل تلاش کریں۔ کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انھیں مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لئے اہم کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

No comments: