International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 3, 2008

حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ۔ سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ۔ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے حلقہ نیابت اور میٹرو کیش اینڈ کیری انٹرنیشنل کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں انکی دہلیز پر فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا ۔ غیر ملکی سرمایہ کار گروپ کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم نے میٹرو گروپ کی جانب سے پاکستان میں کیش اینڈکیری پاکستان کے نام سے ملک میں وسیع نیٹ کاروبار شروع کرنے کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ حکومت سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو گروپ کی جانب سے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری سے دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری کے نتیجے میں لوگوں کو نہ صرف روزگار کے مواقع حاصل ہوتے ہیں بلکہ عوام کو معیاری سہولیات بھی حاصل ہوتی ہیں

No comments: