International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 3, 2008

سابقہ حکومت کی پالیسیوں نے پاکستان کومعاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے، ۔شہباز شریف

لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی پالیسیوں نے پاکستان کومعاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے اور پاکستان کو اس بحران سے نکالنے کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر چوبیس کی بجائے پچیس گھنٹے محنت کرناہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آج اپنی رہائش گاہ پر آنے والے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح دیہی علاقوں کے عوام کا معیارزندگی بلندکرنا ،انکی فلاح وبہبود کے منصوبے بنانا اور شہروں کی طرز پر انفراسٹرکچراوربنیادی سہولتوں کو ان کی دہلیزتک پہنچاناہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو عوام نے جو تاریخی مینڈیٹ دیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کریں گے اور اپنے ساتھ اہل ،مخلص ،محنتی اوردیانتدار لوگوں کی ٹیم کولے کر چلیں گے تاکہ ماضی میں عوا م کے ساتھ رکھے گئے ناروا سلوک کا ازالہ کیاجاسکے اورصوبے میں ایک بارپھر خوشحالی،انصاف اور امن وامان کا دور دورہ ہو جہاںہرشخص کیلئے تعلیم ،صحت اوردوسرے شعبہ جات میں یکساں مواقع میسرہوں۔امیراور غریب کے بچوں کیلئے زندگی کی سہولتیں اورآگے بڑھنے کے مواقع ایک جیسے ہوں۔محمدشہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے ارکان اسمبلی دن رات سخت محنت کریں گے تاکہ عوام کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔

No comments: