International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 3, 2008

پیپلزپارٹی ایم کیوایم سے گٹھ جوڑکی بجائے ١٢مئی کے اصل حقائق قوم کے سامنے پیش کرے۔لیاقت بلوچ

لاہور۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور اے پی ڈی ایم کی جوائنٹ کمیٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ 12مئی کے واقعات کوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔ پیپلزپارٹی کوایم کیوایم سے گٹھ جوڑ کی بجائے12مئی کے واقعات کے اصل حقائق کو منظرعام پرلانا چاہیے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے آج لاہورمیں صحافیوں اور عوامی وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران اتحادکومعزول ججوںاورعدلیہ کوہرصورت بحال کرناہوگااور قوم سے کیااپنا وعدہ پوراکرناہوگابصورت دیگرقوم کبھی موجودہ حکمران اتحادکومعاف نہیںکرے گی۔ انہوںنے کہاکہ کوئی ایسا فارمولہ جس سے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی نفی کی گئی ہرگزقبول نہیںکیاجائے گا۔ مرکزاور صوبوں میں حکومت سازی کاعمل تقریباًمکمل ہونے کوہے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ن)اور عوامی نیشنل پارٹی کواب قوم سے کیے گئے وعدے کوفوری پوراکرناچاہیے۔ انہوںنے کہاکہ جنرل (ر)پرویزمشرف کواستعفیٰ دے کر رخصت ہوجاناچاہیے ان کی اقتدارمیں اب کوئی گنجائش نہیںہے۔ ایوان صدر اب سازشوںکی آماجگاہ بن چکاہے پاکستان کے عوام جنرل(ر)پرویزمشرف کونفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ مغرب نے توہین آمیزخاکے شائع کرکے اپنے خبث باطن کاثبوت دیاہے۔ اسلامی ممالک یورپی ممالک کی مصنوعات کابائیکاٹ کریں۔ انہوںنے کہاکہ سوات آپریشن اور قبائلی علاقوںمیں فوج کشی ملکی وقومی مفاد میں نہیںاسے فوری طورپربندکیاجائے۔ امریکہ پاکستان کے حالات تباہ کررہاہے۔ موجودہ سیاسی قیادت کو ازسرنوخارجہ پالیسی کوتشکیل دیناچاہیے۔ امریکہ کے ساتھ تعلقات برابری کے ساتھ قائم رکھنے چاہئیں۔

No comments: