International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 3, 2008

وکلاء سے اپیل ہے کہ وہ معزول ججوں کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں ورنہ جمہوریت پٹری سے اتر سکتی ہے۔ فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ عدلیہ کی بحالی کے وعدے پورے کیے جائیں گے ۔وکلاء سے اپیل ہے کہ وہ معزول ججوں کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں ورنہ جمہوریت پٹری سے اتر سکتی ہے جسٹس افتخار محمد چوہدری تیس دن تک کسی بھی بار ایسو سی ایشن سے خطاب نہیں کریں گے ۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے وکلاء اور سول سوسائٹی سے معزول ججز کی بحالی کیلئے جو وعدے کیے ہیں ان کی پاسداری کی جائے گی ۔انہوں نے وکلاء سے اپیل کی کہ وہ معزول ججز کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ جمہوریت کا تسلسل بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگروکلاء برادری صبر کا مظاہر ہ نہیں کرتی تو جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتر سکتی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری اعتزا ز احسن نے بھی اعلان کیا ہے کہ وزارت قانون نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی تیس دن تک کسی بھی بار ایسو سی ایشن سے خطاب نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔اس لئے جسٹس افتخار محمد چوہدری تیس دن تک کسی بھی بار ایسو سی ایشن سے خطاب نہیں کریں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ معزول ججز کی بحالی کے حوالے سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے ۔

No comments: