International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 3, 2008

آرمی چیف ملک میں جمہوریت کوپھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں ، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ملک میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھناچاہتے ہیں اور جمہوری حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔گڑھی خدا بخش پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی ایک طویل اورلازوال داستان ہے اور یہ قربانیاں جمہوریت پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہی جوہری طاقت دے کر پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنایا ہے ۔انہوں نے ملک کو آئین اورعوام کو سوچ دی ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ملک میں جمہوریت بحال کرائی اور اگر بے نظیر بھٹو کی جدوجہد نہ ہوتی تو آمریت کا خاتمہ نا ممکن تھا ۔ بدھ کو آرمی چیف کی جانب سے سیاسی قائدین کو بریفنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت مثبت عمل تھا اور اس بریفنگ میں آرمی چیف کا رویہ انتہائی مثبت اور تعمیری تھا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمی چیف نے اب تک کئے گئے اقدامات سے ثابت کر دیاہے کہ وہ ملک میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھناچاہتے ہیں اور وہ جمہوری حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں

No comments: