International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, April 3, 2008

قومی مفاہمت حکومت کا ایجنڈا ہے جس کو اہمیت دی جا رہی ہے ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ ملاقات اور نائن زیرو جانا اس ایجنڈا کا حصہ ہے۔ شیری رحمن



سکھر۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمن نے کہا ہے کہ قومی مفاہمت حکومت کا ایجنڈا ہے جس کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید نے گزشتہ دس برس تک قومی مفاہمت کیلئے جد وجہد کی۔ ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ ملاقات اور نائن زیرو جانا اس ایجنڈا کا حصہ ہے ۔موجودہ حکومت محاذ آرائی اورمحض زبانی دعوؤںاور نعرے بازی پر یقین نہیں رکھتی،حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی چاہتی ہے اس پر سے پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔سکھر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ موجودہ حکومت محاذ آرائی اورمحض زبانی دعوؤںاور محض نعرے بازی پر یقین نہیں رکھتی، نعرے بازی اور محاذ آرائی سب سے آسان کام ہے، ہم عوام کے مسائل کا حقیقی حل چاہتے ہیں اور اس کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔جس کو موجودہ حکومت یقینی بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری مفاہمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ ملاقات اور نائن زیرو جانا اس ایجنڈا کا حصہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی مفاہمت کا راستہ آسان نہیں ہوتا اس کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔ ملک کو متعدد بحرانوں اور تضادات کا سامنا ہے عوام تعلیم، صحت اور بیروزگاری جیسے اہم بنیادی مسائل سے دوچار ہیں۔ ہم عوام کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ سیاسی قوتیں سیاسی اور جمہوری عمل کاساتھ دے کر اسے مستحکم کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، پارٹی کے بانی چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اصولوں اور جمہوریت کی جدو جہد کی خاطر موت کو گلے لگا لیا اور سولی پر چڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی چاہتی ہے میڈیا پر سے پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا، وزیر اعظم کی جانب سے پیمرا قوانین میں ترمیم کے بارے میں اعلانات حکومت کی پالیسی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، پارٹی کے بانی چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اصولوں اور جمہوریت کی جدو جہد کی خاطر موت کو گلے لگا لیا اور سولی پر چڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی چاہتی ہے میڈیا پر سے پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا، وزیر اعظم کی جانب سے پیمرا قوانین میں ترمیم کے بارے میں اعلانات حکومت کی پالیسی کا اظہار ہے۔

No comments: