International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, April 3, 2008
آصف زرداری نے نائن زیرو جاکر بے نظیر بھٹو کی روح کوبھی قتل کردیا، ڈاکٹر قادری مگسی
حیدرآباد۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادری مگسی نے آصف زرداری کی نائن زیرو آمد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بے نظیربھٹو کوپنڈی میں جسمانی طور پر قتل کیاگیا لیکن آصف رزداری نے نائن زیر و آکران کی روح کو بھی قتل کردیا، باضمیر پی پی رہنماوکارکنان مستعفی ہوجائیں،پہلے سانحہ12مئی،18اکتوبر، نشتر پارک اور ریونیو آفس کو جلانے کی تحقیقات چوہدری افتخار کی سربراہی میںکمیشن سے کرائی جائے اس کے بعد بے شک متحدہ کو سرپربیٹھایاجائے اگر متحدہ کو گورنر شپ دی گئی یا حکومت میںشامل کیا گیاتو سندھ کی عوام کی ساتھ ملکربھر پور مزاحمتی تحریک شروع کریںگے وہ ترقی پسند ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوںنے کہاکہ لندن اے پی سی میں عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ملک کی تشکیل نو کی جائے اور پرویزمشرف کے جانے کے بعد ملک میںجمہوریت ہوگی جبکہ متحدہ کو دہشت گردتنظم قرار دیکر اسے حکومت میں شامل نہ کرنے کافیصلہ کیا گیاتھا اس اے پی سی میںملک کی سیاسی وقوم پرست جماعتیں شریک تھیںاور اس معاہدہ پر سب کے دستخط موجود ہیں لیکن عوام کو انتہائی افسوس ہوا کہ جب آصف زرداری نے بے نظیر کے خون سے جیتی گئی جنگ کو نائن زیرو میںہار دیا انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اگر ذاتی حیثیت میںایم کیو ایم سے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں تو بے شک رکھیںلیکن سندھ کی عوام نے انہیںاس لئے مینڈیٹ نہیں دیا کہ وہ سندھوں کے مینڈیٹ کو نائن زیروں پر قربان کردیںانہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی کہا تھاوزیر اعظم سندھ سے آناچاہئے لیکن نہ صرف وزیراعظم پنجاب سے لایاگیابلکہ تمام اہم وزارتیںبھی پنجاب کو دی گئیں اورسندھ کو دو معمولی وزارتوں پر ٹال دیاگیارحمان ملک کولندن سے بلاکر اہم وزرات دے دی گئی انہوںنے سوال کیا کہ کیا صرف پہلی خاتون اسپیکر سندھ سے لینے سے سندھ کے عوام خوش ہوجائیںگے انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری نے اپنی ٹوپی فاروق ستار کو دیکر سندھیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیںضمیر پی پی رہنماوکارکنان مستعفی ہوجائیںانہوںنے کہاکہ پہلے سانحہ12مئی،18اکتوبر، نشتر پارک اور ریونیو آفس جلاکر بڑے پیمانے پر زمینوں کی لوٹ مارکی تحقیقات چیف جسٹس چوہدری افتخار کی سربراہی میںکمیشن سے کرائی جائے اس کے بعد بے شک متحدہ کو سرپربیٹھایاجائے کل کے دہشت گردآج کے شہداء ہوگئے سندھ کی عوام نے پی پی کو مینڈیٹ مداری کا کھیل کھیلنے کیلئے نہین دیا سیاست میں مداریوں کا بازار بند کیاجائے انہوںنے مطالبہ کیا کہ پی پی اورمتحدہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کو منظر عام پر لاجائے سندھ اور سندھ کے حقوق کے خلاف ہونے والے ہر معاہدہ پر مزاحمت کریںگے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment