International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 12, 2008

نواز لیگ کی حکومت سے علیحدگی کی صورت میں پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کو غیر مستحکم نہیں کریگی ۔ آصف علی زرداری


لندن۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی حکومت سے علیحدگی کی صورت میں پیپلزپارٹی پنجاب کی حکومت کو غیر مستحکم نہیں کرے گی ۔ یہاں ٹیلیفون پر ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ( ن ) لیگ کی مخلوط حکومت چلتی رہے ۔ ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری کے کہا کہ ججوں کی بحالی کے لیے ہونے والے مذاکرات میں تعطل کی وجہ یہ ہے کہ وہ آئینی ماہرین جن کی رائے کو وہ درست سمجھتے ہیں انہیں کوئی ایسا راستہ نہیں بتا سکے جس کے ذریعے جج بحال ہو جائیں ۔ اور اداروں کے درمیان تصادم کی صورت بھی پیدا نہ ہو ۔ قبل ازیں ایک برطانوی چینل سے انٹرویو میں آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی صدر پرویز مشرف کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کرے گی ۔ ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کو متحد رکھنا اور پیپلزپارٹی کو بطور جمہوری جماعت قائم رکھنا انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ قبائلی علاقوں میں کارروائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے حامی نہیں لیکن قیام امن کے لیے بات چیت کا دروازہ بند نہیں کریں گے۔

No comments: