اسلام آباد۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ ملک کوسیاسی عمل کی پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کرنے والی قوتیں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گی ۔ ریاست کے تمام اداروں میں ہم آہنگی ناگزیر ہے قانون کی حکمرانی ، میرٹ کی پاسداری ، اور شفاف حکمرانی ہماری حکومت کے بنیادی اصول ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج پاکستان کے بہترین افراد کے اجلاس سے خطاب کرے ہوئے مجھے خوشی ہے اور خدا نے آپ کو سولہ کروڑ عوام کی خدمت کرنے کے لیے منتخب کیا ہے ۔ یہ آپ کے لیے فخر کی بات ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ پر بھاری ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہین ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین منصوبے بنا ئین اور ملک میں اچھی پالیسیاں لاگو کریں اور عوام میں اتحاد کی فضا قائم کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان ذمہ داریوں کے ہوتے ہوئے یہ آپ کا فرض ہے کہ آپ انتظامیہ کو شفاف بنائیں اور عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کریں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہی وہ کردار ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اس ملک کے سرکاری افسران سے چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جہاں کے بڑے مسائل غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی ہے اور ملک میں خوراک ، توانائی اور پانی کے مسائل بھی شدت سے موجود ہیں جن کو ایک دو روز میںحل نہیںکیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ہم جو پالیسیاں بناتے ہیں ان کو درست طریقے سے لاگو ہی نہیںکیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں مضبوط معاشی طاقت کے طور پر ابھرنے کے لیے پاکستان میں وسائل موجود ہیں تاہم آج کے دور میں یہ ریاست کے تمام اداروں میں باہمی ہم آہنگی ہونا ضروری ہے تاکہ ادارے درست طریقے سے اپنا کام جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور معاشی ترقی بھی اداروں کے فعالیت سے ہی ممکن ہے وزیراعظم نے کہا کہ ذہین اور فعال بیورو کریسی کسی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو حکومت کی مشکل وقت میں راہنمائی کرتی ہے تاکہ مسائل سے نمٹا جا سکے اور ہماری بیورو کریسی بین الاقوامی برادری کی طرح لائق اور ذہین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طریقہ کار سے رہنمائی لیتے ہوئے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آپ اپنی کاوشیں جاری رکھیں اور مجھے امید ہے کہ آپ حکومت کی اس مقاصد کے لیے حاصل کرنے میں بھرپور مدد کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور بیورو کریسی کو حکومتی پالیسیوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کرار ادا کرنا ہے ۔ قانون کی پاسداری ،میرٹ کی پابندی اور شفاف حکمرانی ہماری حکومت کے بنیادی اصول ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان اصولوں پر عملدرآمد کریں تو ہم عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سیاسی عمل کو جاری رکھنا ہے اور جو قوتیں ملک میں سیاسی عمل کو پٹڑی سے اتارناچاہتی ہیں انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی موجود حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے اور اس سے زمینی حقائق کے مطابق نمٹا جائے گا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 12, 2008
ملک کوسیاسی عمل کی پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کرنے والی قوتیں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ ملک کوسیاسی عمل کی پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کرنے والی قوتیں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گی ۔ ریاست کے تمام اداروں میں ہم آہنگی ناگزیر ہے قانون کی حکمرانی ، میرٹ کی پاسداری ، اور شفاف حکمرانی ہماری حکومت کے بنیادی اصول ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج پاکستان کے بہترین افراد کے اجلاس سے خطاب کرے ہوئے مجھے خوشی ہے اور خدا نے آپ کو سولہ کروڑ عوام کی خدمت کرنے کے لیے منتخب کیا ہے ۔ یہ آپ کے لیے فخر کی بات ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ پر بھاری ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہین ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین منصوبے بنا ئین اور ملک میں اچھی پالیسیاں لاگو کریں اور عوام میں اتحاد کی فضا قائم کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان ذمہ داریوں کے ہوتے ہوئے یہ آپ کا فرض ہے کہ آپ انتظامیہ کو شفاف بنائیں اور عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کریں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہی وہ کردار ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اس ملک کے سرکاری افسران سے چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جہاں کے بڑے مسائل غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی ہے اور ملک میں خوراک ، توانائی اور پانی کے مسائل بھی شدت سے موجود ہیں جن کو ایک دو روز میںحل نہیںکیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ہم جو پالیسیاں بناتے ہیں ان کو درست طریقے سے لاگو ہی نہیںکیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں مضبوط معاشی طاقت کے طور پر ابھرنے کے لیے پاکستان میں وسائل موجود ہیں تاہم آج کے دور میں یہ ریاست کے تمام اداروں میں باہمی ہم آہنگی ہونا ضروری ہے تاکہ ادارے درست طریقے سے اپنا کام جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور معاشی ترقی بھی اداروں کے فعالیت سے ہی ممکن ہے وزیراعظم نے کہا کہ ذہین اور فعال بیورو کریسی کسی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو حکومت کی مشکل وقت میں راہنمائی کرتی ہے تاکہ مسائل سے نمٹا جا سکے اور ہماری بیورو کریسی بین الاقوامی برادری کی طرح لائق اور ذہین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طریقہ کار سے رہنمائی لیتے ہوئے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آپ اپنی کاوشیں جاری رکھیں اور مجھے امید ہے کہ آپ حکومت کی اس مقاصد کے لیے حاصل کرنے میں بھرپور مدد کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور بیورو کریسی کو حکومتی پالیسیوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کرار ادا کرنا ہے ۔ قانون کی پاسداری ،میرٹ کی پابندی اور شفاف حکمرانی ہماری حکومت کے بنیادی اصول ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان اصولوں پر عملدرآمد کریں تو ہم عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سیاسی عمل کو جاری رکھنا ہے اور جو قوتیں ملک میں سیاسی عمل کو پٹڑی سے اتارناچاہتی ہیں انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی موجود حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے اور اس سے زمینی حقائق کے مطابق نمٹا جائے گا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment