اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری نے مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے رابطہ کرکے وفاقی کابینہ سے وزراء کے استعفوں کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی ہے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء کی نشستیں خالی رکھیں گے اور ان کی واپسی کا انتظار کریں گے جبکہ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف سے کوئی بڑا اختلاف نہیں ہے ۔ انہیں منانے کی ہر ممکن کوشش کروںگا۔ حکومت سے الگ نہ ہوں اور اگر وہ الگ ہو بھی گئے اور کابینہ سے استعفی دے بھی دیا تو مسلم لیگ(ن) کی نشستیں خالی رہیں گی اور ان کی جگہ کوئی نئے وزراء نہیں لائے جائیں گے اور اگر نواز شریف نے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا تو ان کے خلاف امیدوار کھڑے نہ نہیں کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں(ق) لیگ کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنائی جائے گی
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment