International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 12, 2008

محمد نواز شریف کا این اے ٥٥ راولپنڈی اور این اے ١٢٣ لاہور سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان


اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 55 راولپنڈی اور این اے 123 لاہور سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔ کل( منگل کو ) کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔ یہ فیصلہ نواز شریف نے پیر کو لندن سے اسلام آباد پہنچنے پر مسلم لیگ ( ن ) کے وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد کیا۔ نواز شریف کے پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر مسلم لیگ ( ن ) کے وفاقی وزراء نے پارٹی کے قائد سے ملاقات کی۔ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پارٹی رہنماوں اور وزراء کی مشاورت کے بعد نواز شریف نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

No comments: