International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 12, 2008

آصف علی زرداری نے این آر او کے تحت اربوں چوری کے ڈ الر بچانے کیلئے پیپلز پارٹی کے ١٢مئی کے شہداء اور محترمہ کے قتل کا سودا کرلیا ہے ۔ اے پی ڈی ایم



لاہور ۔ آل پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کے مرکزی رہنما و تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو کچل کر زرداری، مشرف اورالطاف حسین کی شکل میں بنائی جانے والی نئی ٹرائیکا کو اس کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ آصف علی زرداری نے ا پنے چوری کے اربوں ڈالر بچانے کیلئے پیپلز پارٹی کی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہید کارکنوں کے خون کا بھی سودا کرلیا ہے ۔ عوامی جدوجہد کے ذریعے معزول ججوںکو بحال کروایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار اے پی ڈی ایم کی جانب سے کراچی کے 12 مئی کو 50 سیاسی کارکنوں کو قتل کردیئے جانے کے خلاف یوم سیاہ کی اپیل کے سلسلہ میں لا ہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہئے کیا ۔ احتجاجی مظاہرہ سے اے پی ڈی ایم میں شامل جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما امیر العظیم، حافظ سلمان بٹ، خاکسار تحریک کے سربراہ حمید الدین المشرقی، جے یو پی نفاذ شریعت کے سربراہ انجینئر سلیم اللہ خان، پختون خواہ ملی پارٹی کے رہنما اعجاز خان ہوتی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ احتجاجی مظاہرہ میں جماعت اسلامی، تحریک انصاف، خاکسار تحریک اور پختون خواہ ملی پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مظاہرین نے جنرل (ر) پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا پتلا بھی جلایا گیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اے پی ڈی ایم 14 مئی کو اپنا آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی اور وکلاء و عوام کے ساتھ مل کر معزول ججوں کو بحال کروایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے این آر او کے تحت بیرون ملک میں پڑی اربوں ڈالر کی چوری کی ہوئی دولت کوبچانے کیلئے 12 مئی کو پیپلز پارٹی کے شہید ہونے والے کارکنوں کے لہو کا سودا کرلیا ہے جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں فیکس پیغام دیا تھا کہ اگر انہیں قتل کیا گیا تو قاتل مشرف ہوں گے ۔ لیکن آصف علی زرداری نے اس دولت کی خاطر محترمہ کے قاتلوںکو بھی بچانے کا سودا کی ہے ۔ آج آصف علی زرداری مشرف کو بچانے اور چیف جسٹس کی واپسی کا راستہ روکنے کیلئے بہانے تلاش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 3نومبر کے اقدام کو خود مشرف غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے چکے ہیں ۔ پھر زرداری کے وکیل اس غیر آئینی اقدام کو آئینی طریقہ سے ختم کرنے کے رابطے کیوں تلاش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات تو گھنٹوں میں ختم ہو گئے لیکن ججوں کی بحالی کیلئے نئی نئی ڈیڈ لائنیں دی جارہی ہیں ۔ اب ہم کوئی ڈیڈ لائن قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی ٹرائیکہ کے عزائم کو کامیاب ہونے دیں گے ۔ امیر العظیم نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے پوری قوم کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جس استقامت کا مظاہرہ کیاہے آج کراچی سے خیبر تک پوری قوم بیدار ہو چکی ہے ہم معزول ججوں کو عوامی جدوجہد کے ذریعے بحال کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اے پی ڈی ایم کے قائدین کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ آج ان کا انتخابی بائیکاٹ کا فیصلہ درست ثابت ہو گیا ہے ۔ حمید الدین المشرقی نے کہا کہ 12 مئی کے شہیدوں کے خون کو کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ عدلیہ کی آزادی اور معزول ججوں کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔ ایوان صدر حکومتی اتحاد کو توڑنے کی سازشوں میں مصروف ہے انجینئر سلیم اللہ خان نے آصف علی زرداری کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کے خاتمے کیلئے آئینی راستہ اختیار کیا جائے ۔ 3 نومبر کے اقدام کی کوئی آئینی حیثیت ہی نہیں ہے ۔ اعجاز خان ہوتی نے کہا کہ ججوں کی بحالی صرف عوامی جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن ہوسکے گی

No comments: