معزول ججوں کی فوری بحالی اور ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے حکمران اتحاد کو آخری وارننگ
زرداری نے اقتدار کی خاطر مشرف سے اندرون خانہ سمجھوتہ کرکے نہ صرف وکلاء تحریک اور عوامی خواہشات کاخون کیا بلکہ اپنی اہلیہ اور قوم کی عظیم لیڈر کے خون کا بھی سودا کیا
نواز شریف کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ‘ دوٹوک موقف اختیار کرنے کی پاداش میں کسی المناک قومی سانحہ سے بچنے کیلئے محتاط رہیں
حکمران جان لیں قوم جاگ چکی ہے ‘ امریکی سرپرستی و ہدایات ان کے کام نہیں آئیں گی
ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں جنرل باڈی کے اجلاس سے اکرام چوہدری ‘ظفر محمود مغل اور دیگر کا خطاب
راولپنڈی ۔ وکلاء برادری نے چیف جسٹس سمیت تمام معزول ججوں کی بحالی اور‘ عدلیہ کی مکمل آزادی کی مخالف اور پی سی او ا ججوں کی محافظ تمام سیاسی جماعتوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وکلاء نے نہ تو پہلے سیاسی جماعتوں اور ا ن کی قیادت کو عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں مدعو کیا تھا اور نہ ہی اب ان کے کسی فیصلے کے مرہون منت ہیں آصف علی زرداری نہ صرف ججوں کی بحالی کے حوالے سے اپنے اعلانات و وعدوں سے انحراف کررہے ہیں بلکہ وکلاء اور قوم کی قاتل ایم کیو ایم کو اقتدار میں شریک کرکے شہداء کے خون سے بے وفائی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ وکلاء حکمران اتحاد کو آخری وارننگ دیتے ہیںکہ وہ معزول ججوں کی فوری بحالی کا اعلان کریں اور ایم کیو ایم کو دہشت گر دتنظیم قرار دے کر قومی سیاست اور معاملات میں اس کی سرگرمیوں پر پابندی لگائیں ان خیاالات کا اظہار وکلاء قائدین نے گزشتہ سال بارہ مئی کے سانحہ کراچی کے حوالے سے ملک گیر یوم احتجاج کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار میں منعقدہ جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ بار کے صدر سردار طارق مسعود نے کی جبکہ اجلاس سے سپریم کورٹ بار کے سابق نائب صدر محمد اکرام چوہدری ‘ رکن پنجاب بار کونسل ظفر محمود مغل ‘ شاہد لنگڑیال ‘ عبدالرشید اورکزئی ‘ فرہاد اقبال خٹک ‘ ملک وحید انجم ‘ حمیرا عباسی ‘ سردار اسحق سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے حوالے سے موجودہ حالات کے تناظر میں نواز شریف کو کبھی خبردار رہنا ہو گا تاکہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے دو ٹوک موقف رکھنے کی پاداش میں انہیں بے نظیر کی طرح کسی المناک قومی سانحے کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن نواز شریف کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ا نہوں نے کہا کہ حکمران جان لیں کہ امریکی سرپرستی اور مشاورت وہدایات ان کے کام نہیں آئیں گی قوم جاگ چکی ہے ہمیں اب بھی امید ہے کہ وکلاء تحریک جلد کامیابی ہو گی ۔ اور کرپٹ سیاستدانوں ‘ پی سی او ججوں اور جرنیلوں سے حساب لیا جائے گا۔زرداری نے اقتدار کی خاطر مشرف سے اندرون خانہ سمجھوتہ کرکے نہ صرف وکلاء تحریک اور عوامی خواہشات کا خون کیا بلکہ اپنی اہلیہ اور قوم کی عظیم لیڈر کے خون کا بھی سودا کیا ۔ انہوں نے قرار داد میں سپریم کورٹ کی طرف سے معزول ججوں کو میڈیا کوریج دینے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کیا کہ 12 مئی سمیت دیگر واقعات کے پیش نظر ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں آ ج تک کسی سیاسی پارٹی کو تحریک شمولیت کی کوئی دعوت یا درخواست نہیں کی بلکہ الیکشن سے قبل یہ سیاسی جماعتیں خود ہماری تحریک میںشامل ہوئیں ۔ پیپلزپارٹی اب یہ نہ بھولے کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے آخری خطاب میں یہ واضح اعلان کیا تھا کہ ہم چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے گھر پر عدلیہ کی آزادی کا جھنڈا لہرائیں گے اعلان مری میں وکلاء کا کوئی عمل دخل نہیں ۔ حکمران اتحاد خود ہی مری ‘ دبئی اور لندن میں مذاکرات کررہا ہے ۔ ہمارا آج بھی یہ مطالبہ ہے کہ پی سی او ججوں کے بغیر عدلیہ کو مکمل بحال کیا جائے اور وکلاء اپنے اس موقف سے ایک ذرا پیچھے نہیں ہٹیں گے عدلیہ کی بحالی کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کی نیت اور کردار پر شک نہیں کیا جا سکتا لیکن آصف علی زرداری اپنے منشور اور وعدوں سے انحراف کررہے ہیں ۔ جنہوں نے عوام اور وکلاء کی قاتل ایم کیو ایم کو اپنے اقتدار میں بھی شریک کرلیا ۔ لیکن حکمران اتحاد کے ساتھ مشرف اور اس کے حواری بھی یہ جان لیں کہ معزول ججوں کی بحالی نوشتہ دیوار ہے اور عدلیہ کی آزادی و بحالی کو کوئی روک نہیں سکتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سترہ مئی کو لاہور میں پاکستان بار کونسل کے فیصلہ کن وکلاء کنونشن میں راولپنڈی سمیت ملک بھر میں دن گیارہ سے بارہ بجے تمام باار ایسوسی ایشنوں میں علامتی ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ جاری رہے گا اجلاس کے اختتام پر کراچی میں جاں بحق ہونے والے وکلاء اور دیگر افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی بعدازاں وکلاء نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں قوم کو لگ گئی نئی بیماری آصف علی زرداری کے علاوہ پرویز مشرف اور حکمرانوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔

No comments:
Post a Comment