International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 12, 2008

ایوان صدر جمہوریت کے خلاف سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے ۔ اعتزاز احسن


اسلام آباد۔ سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایوان صدر جمہوریت کے خلاف سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ حالانکہ پاکستان کے عوام نے صدر پرویز مشرف کے خلاف مینڈیٹ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سترہ مئی کو لاہور میں وکلاء کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے لیے تیس دن کی ڈیڈ لائن کی بھی ضرورت نہیں تھی اور پھر بارہ دن کی بھی ضرورت نہیں تھی انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم نے ججوں کی رہائی کے لیے ایگزیکٹو آرڈر کیا تھا اسی طرح ایگزیکٹو ارڈر کے ذریعے جج بحال بھی ہو سکتے تھے اور چاہیے تو یہ تھا کہ وزیراعظم رہائی کے حکم کے ساتھ ہی بحالی کا حکم بھی جاری کردیتے تو تین منٹ میں جج بحال ہو جاتے ا نہوں نے کہا کہ حکومت ججوںکی بحالی پر جتنا پیچھے ہٹتی جائے گی پرویز مشرف اتنا ہی سرپر چڑھتا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ایوان صدر جمہوریت کے خلاف سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے جس شخص کو پاکستان کے عوام نے برطرف کیا تھا وہ جمہوریت اور عوام کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی پر خلاف ورزی کررہا ہے ۔ جو ایک زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بارہ مئی کی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی لیکن جج بحال نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ سترہ مئی کو وکلاء کا اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

No comments: