International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 12, 2008

بیجنگ میں ٧.٨ شدت کا شدید زلزلہ ‘عمارتیں لرزا ٹھیں ،٥ بچے جاں بحق متعدد زخمی


بیجنگ ۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید زلزلہ آیا ہے جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر آگئے ۔اطلاعات کے مطابق ایک اسکول کی عمارت گرنے سے ٥ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق رکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکے شنگھائی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک اور تائیوان تک محسوس کیے گئے ۔
۔۔۔مزید تفصیل ۔۔۔۔۔
چین کے صوبے سی چوان میں شدید زلزلہ ‘ 5 افراد ہلاک ‘ 100 سے زائد زخمی ہوگئے
عمارتیں منہدم ‘ چنگ ڈوشہر کا ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا

چین کے صوبہ سی چوان میں شدید زلزلہ کے باعث 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ رکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 7.8 تھی چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب جنوب مغربی شہر چونگ یونگ میں پرائمری سکولوں کی عمارتیں منہدم ہو گئیں ۔ وسطی چین میں بھی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ جنوب مغربی صوبہ پنان میں عمارتیں گر گئیں اور چنگ ڈو شہر کا ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند کردیا گیا ۔ چینی صدر ہوجن تاؤ نے زلزلے کے متاثرین کی امداد کے لئے تمام تر کوششیں کرنے کی ہدایت کی ۔ زلزلے کے جھٹکے ہانگ کانگ ‘ تائیوان اور تھائی لینڈ میں بھی محسوس کئے گئے ۔

No comments: