لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ 3نومبر 2007ء کے غیرآئینی اقدام کے بارے میں کوئی بھی موقف اختیارکرنا پاکستان پیپلزپارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور میں کسی بھی جماعت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا جمہوری قدروں کی خلاف ورزی سمجھتا ہوں۔پاکستان پیپلزپارٹی میں بغاوت کے حوالے سے میں نے کوئی بیان نہیں دیا، میں جمہوری جدوجہدمیں شریک صحافیوں کو ساتھیوں کے طور پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ موجودہ نازک سیاسی صورتحال میں رپورٹنگ کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں تاکہ جمہوری قوتوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے والی سازشی قوتوں کو کھیل کھیلنے کا کوئی موقع میسر نہ ہو۔کسی بھی جماعت میں دراڑیں صرف اس جماعت کو نہیں بلکہ جمہوریت اور وفاق کوبھی ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتی ہیں، جن کا میں کبھی تصوربھی نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف کالم نویس عطاء الحق قاسمی کی ر ہائش گاہ پر دانشوروں اور کام نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمدنوازشریف نے کہا کہ اصولی موقف کو نظرانداز کرکے چند وزارتوں کو تو بچایاجاسکتا تھا لیکن اس سے ملک وقوم کا مستقبل طویل عرصے کیلئے تاریکیوں میں ڈوب جاتا۔انہوں نے کہا کہ 3نومبرکے غیرآئینی اقدامات کوتسلیم کرنا جمہوریت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قتل کردینے کے مترادف ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کی تحریک کسی طرح بھی عوام کو ریلیف دینے میں حائل نہیںاور ان کی جماعت عوا م کو ریلیف دینے کے ہر قدم کی غیرمشروط حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے مسلم لیگی وزراء کو ہدایت جاری کرچکے ہیں کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر روزگار،رہائش ،ٹرانسپورٹ ،تعلیم اور علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرنے ،مہنگائی کو روکنے اور بنیادی اشیاء خوردونوش کو بہترین حد تک عوام تک پہنچانے کی عملی کوششوں کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں تاکہ عوام کو سیاسی حقوق کے ساتھ ساتھ معاشی انصاف بھی مہیاہوسکے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 22, 2008
پاکستان پیپلزپارٹی میں بغاوت کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، کسی بھی جماعت میں دراڑیں جمہوریت اور وفاق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ میاں نواز
لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ 3نومبر 2007ء کے غیرآئینی اقدام کے بارے میں کوئی بھی موقف اختیارکرنا پاکستان پیپلزپارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور میں کسی بھی جماعت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا جمہوری قدروں کی خلاف ورزی سمجھتا ہوں۔پاکستان پیپلزپارٹی میں بغاوت کے حوالے سے میں نے کوئی بیان نہیں دیا، میں جمہوری جدوجہدمیں شریک صحافیوں کو ساتھیوں کے طور پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ موجودہ نازک سیاسی صورتحال میں رپورٹنگ کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں تاکہ جمہوری قوتوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے والی سازشی قوتوں کو کھیل کھیلنے کا کوئی موقع میسر نہ ہو۔کسی بھی جماعت میں دراڑیں صرف اس جماعت کو نہیں بلکہ جمہوریت اور وفاق کوبھی ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتی ہیں، جن کا میں کبھی تصوربھی نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف کالم نویس عطاء الحق قاسمی کی ر ہائش گاہ پر دانشوروں اور کام نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمدنوازشریف نے کہا کہ اصولی موقف کو نظرانداز کرکے چند وزارتوں کو تو بچایاجاسکتا تھا لیکن اس سے ملک وقوم کا مستقبل طویل عرصے کیلئے تاریکیوں میں ڈوب جاتا۔انہوں نے کہا کہ 3نومبرکے غیرآئینی اقدامات کوتسلیم کرنا جمہوریت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قتل کردینے کے مترادف ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کی تحریک کسی طرح بھی عوام کو ریلیف دینے میں حائل نہیںاور ان کی جماعت عوا م کو ریلیف دینے کے ہر قدم کی غیرمشروط حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے مسلم لیگی وزراء کو ہدایت جاری کرچکے ہیں کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر روزگار،رہائش ،ٹرانسپورٹ ،تعلیم اور علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرنے ،مہنگائی کو روکنے اور بنیادی اشیاء خوردونوش کو بہترین حد تک عوام تک پہنچانے کی عملی کوششوں کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں تاکہ عوام کو سیاسی حقوق کے ساتھ ساتھ معاشی انصاف بھی مہیاہوسکے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment