نئی دہلی ۔ پیپلزپارٹی کی شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر اکنامک زون قائم کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر سے فوجوں کی کمی 60 سالہ پرانے مسئلے کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔ صدر پرویز مشرف کو گھر بھیجنے کے لیے موجود ہ حکومت پر شدید دباؤ ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج میں کمی قابل تحسین ہے ہم پاک بھارت سرحد پر اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج کی کمی کو نیم فوجی دستوں اور پولیس سے پورا کیا جا سکتا ہے جو 60 سالہ پرانے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد گارثابت ہو گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کو سرحدوں پر اکنامک زون بنا کر مضبوط بنایا جا سکتا ہے اورتھرمیں موجود کوئلے کے ذخائر کو توانائی کے حصول کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ان کوئلے کے ذخائر کو بھارت برآمد بھی کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی معیشت میں توانائی جیسے اہم شعبے میں تعاون کرکے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اسی نظام میں رہ کر کام کرنا چاہتا ہوں اور صدر سے کوئی ٹکراؤ نہیں چاہتا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف جمہوریت کی راہ میںبڑی رکاوٹ ہیں اور مشرف کو گھر بھیجنے کے لیے موجودہ حکومت پر شدید دباؤ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) چاہتی ہے کہ پاک بھارت ویزہ سسٹم کو آسان بنایا جائے تاکہ دونوں جانب کے عوام کو سفری سہولیات میں آسانیاں ہوں ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 22, 2008
صدر پرویز مشرف کو گھر بھیجنے کے لیے موجودہ حکومت پر شدید دباؤ ہے ۔آصف علی زرداری
نئی دہلی ۔ پیپلزپارٹی کی شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر اکنامک زون قائم کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر سے فوجوں کی کمی 60 سالہ پرانے مسئلے کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔ صدر پرویز مشرف کو گھر بھیجنے کے لیے موجود ہ حکومت پر شدید دباؤ ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج میں کمی قابل تحسین ہے ہم پاک بھارت سرحد پر اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج کی کمی کو نیم فوجی دستوں اور پولیس سے پورا کیا جا سکتا ہے جو 60 سالہ پرانے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد گارثابت ہو گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کو سرحدوں پر اکنامک زون بنا کر مضبوط بنایا جا سکتا ہے اورتھرمیں موجود کوئلے کے ذخائر کو توانائی کے حصول کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ان کوئلے کے ذخائر کو بھارت برآمد بھی کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی معیشت میں توانائی جیسے اہم شعبے میں تعاون کرکے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اسی نظام میں رہ کر کام کرنا چاہتا ہوں اور صدر سے کوئی ٹکراؤ نہیں چاہتا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف جمہوریت کی راہ میںبڑی رکاوٹ ہیں اور مشرف کو گھر بھیجنے کے لیے موجودہ حکومت پر شدید دباؤ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) چاہتی ہے کہ پاک بھارت ویزہ سسٹم کو آسان بنایا جائے تاکہ دونوں جانب کے عوام کو سفری سہولیات میں آسانیاں ہوں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment