International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 22, 2008

صدراور پارلیمنٹ کے اختیارات میں توازن چاہتے ہیں کوئی ناراض ہوتاہے تو پرواہ نہیں ، فرحت اللہ بابر

اسلام آباد۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات میں توازن چاہتی ہے اور اگر اس سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو انہیں کوئی پرواہ نہیں ۔ جمعرات کو میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی مذمت کی اور کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو عوام کے اعتماد کی ضرورت ہے صدر مشرف کے اعتماد کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان صدر اور وزیر اعظم کے درمیان اختیارات کا توازن چاہتے ہیں اور اس پر اگر کوئی ناراض ہوتا ہے تو اس سے انہیں کوئی غرض نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ میڈیا میں خبریں شائع ہوئی تھیں کہ اگر صدر پرویز مشرف کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے کوئی آئینی پیکج آیا تو صدر پرویز مشرف اسے ناکام بنانے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کریں گے

No comments: