International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 22, 2008

انسانی حقوق کے اداروں کی پاکستان کے یو این کونسل کا ممبرمنتخب ہو نے پر تنقید

نیویارک ۔ حقوق انسانی کے گروپوں نے پاکستان، بحرین، گبون اور زیمبیا کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جا نب سے حقوق انسانی کونسل کے لیے ر کن منتخب ہو نے پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کونسل حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کا کلب بن گیا ہے۔ یورپ کے لیے کونسل کی دو نشستوں پر فرانس اور برطانیہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ سپین کوصرف ایک ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فرانس کو ایک سو تیئس، برطانیہ کو ایک سو بیس ووٹ ملے جبکہ سپین کو ایک سو انیس ووٹ ملے۔ ہیومن رائٹس کونسل کا انتخاب علاقی گروپ خفیہ رائے دہی سے کرتے ہیں۔ایشیا کے لیے چار نشتوں پر پاکستان، جاپان، بحرین اور جنوبی کوریا نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سری لنکا اور مشرقی تیمور کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ لاطینی امریکہ سے ارجنٹینا، برازیل اور چلی کونسل کیممبر منتخب ہوئے ہیں۔ممبران تین سال تک کونسل پر کام کریں گے۔ امریکہ اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل کا واحد مخالف ہے اور خود کو اس کی رکنیت سے باہر رکھا ہے۔ امریکہ کا خیال میں نئی تنظیم ممبر ممالک کو انسانی حقوق کی پامالی سے نہیں روک سکے گی۔

No comments: