International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 22, 2008
دہشت گردی کے عزائم ناکام بنائیں گے ، سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دہشت گردی کے مذموم عزائم ناکام بنانے کا عزم دہرایا ہے۔ وہ امریکا کی انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز ایسوسی ایشن کے صدر گریگوری آرکوپلے سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے آج جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتہا پسندوں کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کو بدنام کریں اور اسے اپنے غلط نظریات کے ذریعے یرغمال بنائیں جواسلام کی روح کے قطعی برعکس ہیں۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ایک اعتدال پسند ملک ہے جو حالیہ قومی انتخابات کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے جس میں عوام نے قومی دھارے کی بڑی سیاسی جماعتوں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دئیے اور انتہا پسند عناصر کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے بارے میں کتابچہ چلانے پر امریکا کی بین الاقوامی سٹریٹجک سٹڈیز ایسوسی ایشن کے اقدامات کو سراہا تاکہ پاکستان کو تحقیق کاروں طلبہ صحافیوں اور عام لوگوں کے لیے اپنے سٹریٹجک طریقہ کار میں شامل کیا جاسکے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کتابچے سے نہ صرف موجودہ خلا کو پر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ پاکستان اور اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ایک اہم دریعہ ثابت ہوگا۔ گریگری کوپلے نے وزیر اعظم کو اپنے ادارے کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔ جبکہ پاک سوزوکی موٹرز کے چیف ایگزیکٹو افسر کم چی آیو کاوا سے باتیں کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں بڑھتے ہوئے متوسط طبقے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کم وقت اور کم ایندھن خرچ کرنے والی گاڑیوں کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ سی این جی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ یہ ماحول دوست اور متوسط طبقے کی پہنچ میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں سی این جی سے چلنے والی جیپوں کی بڑی مانگ ہے اور انتظامیہ کو کم قیمت سی این جی جیپوں کی تیاری کو ترجیح دینی چاہیے آیوکاوا نے وزیر اعظم کو پاک سوزوکی کی کارکردگی کے بارے میں بتایا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment