International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 22, 2008
روپے کی قدر میں تنزلی کی وجہ سٹہ بازی ہے ۔گورنر اسٹیٹ بنک
کراچی ۔ گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافہ ہوا ہے اور روپے کی قدر میں تنزلی کی وجہ سٹہ بازی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کیا۔ڈکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستاں آزادانہ پالیسی پر یقین رکھتا ہے تاہم کسی کو شرح تبادلہ میں مصنوعی اضافے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے اس موقع پر شرح سود میں 150بیسز پوائنٹس اضافے کا بھی اعلان کیا جس سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح10.5فیصد سے 12فیصد ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 4سے 5ماہ میں حکومت نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے بہت زیادہ قرضے لئے جس سے جاری کھاتوں میں خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا تیل کا درآمد بل بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں تنزلی کے باعث ہوشربا سطح پر پہنچ چکا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ یکم جون سے کمرشل بنک کھاتیداروں کو سیونگ اکاؤنٹس پر5فیصد شرح سود دیں گے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کیلئے ایل سی کھلوانے پر35فیصد مارجن وصول کیا جائیگا۔ڈاکٹر شمشاد اختر نے بتایا کہ اکتوبر2007ء سے غیر ملکی ذرمبادلہ میں 7.6فیصد کمی ہوئی ہے اور 2006ء سے اب تک 4.6ارب ڈالرز کا خسارہ ہوچکا ہے۔انہوں نے بنکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو اضافی غیر ملکی کرنسی اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے پاس محفوظ کرانے اور حکومت کو مالیاتی ایکٹ میں ترامیم کی بھی تجویز دی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment