اسلام آباد ۔ صدر جنرل پرویزمشرف نے بھارت پر زور دیا ہے کہ جامع مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہیے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے ۔بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی نے صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے ۔ بدھ کی صبح صدارتی کیمپ آفس میں ہونے والی ملاقات میں بھارتی وزیر خارجہ کے ہمراہ بھارت کے سیکرٹری خارجہ شیو شنکر مینن اور بھارتی ہائی کمشنر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر بھارتی وفد نے صدر پرویز مشرف کو جامع مذاکرات میں خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مسئلہ کشمیر ، سرکریک ، جموںو کشمیر سیاچن ، وولر بیراج اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی ۔ صدر پرویز مشرف نے فریقین پرزور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جامع مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں تاکہ اس مسئلے کے حل کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کویقینی بنایا جاسکے ۔ صدر پرویز مشرف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تمام فریقوں کی خواہشات کو مد نظر رکھاجائے ۔ اس موقع پر بھارتی وفد نے صدر پرویز مشرف کے دور میں جامع مذاکرات اور اعتماد سازی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں کی تعریف کی۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment