اسلام آباد ۔ پاکستان او ربھارت نے قیدیوں تک قونصلرز کو رسائی دینے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں دونوں ممالک نے جامع مذاکراتی عمل کے چوتھے دور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کا پانچواں دور جولائی میں شروع کرنے کا اعلان کیاہے جبکہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اعتماد سازی کے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکراتی عمل کے چوتھے دور کا جائزہ لینے کیلئے وزراء خارجہ سطح کے مذاکرات بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں منعقد ہوئے ۔ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے قیدیوں تک قونصلرز کی رسائی کے معاہدے پر دستخط کئے دونوں ممالک میں متعین ہائی کمشنروں نے معاہدے پر دستخط کئے مذاکرات کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ بیان کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے کی مذاکرات میں چوتھے دور میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جن نکات کا جائزہ لیا گیا ان میں امن و سلامتی اور اعتماد سازی ، جموں وکشمیر ، سیا چن ، سرکریک ، وولر بیراج ، دہشت گردی اور منشیات ، معاشی تعاون اور مختلف شعبوں میں دوستانہ تبادلوں کا فروغ شامل ہے دونوں وزراء خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے ذریعے امن عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے دونوں رہنماؤں نے امن عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں کے جامع مذاکرات کے چوتھے دور پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا دونوں اطراف نے مسئلہ کشمیر پر بھی مذاکرات کئے اور اتفاق کیا کہ مسئلہ کے حل او راختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے پاکستان او ربھارت نے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اعتماد سازی کے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا اس حوالے سے مظفر آباد سری نگر اور راولاکوٹ پونچھ بس سروس کو پندرہ روزہ سے کم کر کے ہفتہ وار چلانے پر اتفاق کیاگیا کشمیر کے دونوں حصوں میں تجارت او رٹرک سروس کے طریقہ کار کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کافیصلہ اور نومبر 2003ء سے ایل او سی پر جاری جنگ بندی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیاگیا دونوں اطراف نے سیاچن پر بھی گفتگو کی اور اس کے جلد حل کا عزم کیا دونوں اطراف نے سرکریک پر ہونے والی پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا سر کریک پر مشترکہ سروے مکمل ہو چکا ہے اور نشستوں کا تبادلہ بھی کیا جاچکاہے دونوں اطراف نے اس مسئلے کے جلد حل پر بھی اتفاق کیا ۔ دونوں اطراف نے دہشت گردی کی ہر قسم کے خلاف جدوجہد کے عزم کا اظہار بھی کیا اور اس کے مکمل خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرنے کا عزم کیا اس حوالے سے فیصلہ کیاگیا کہ مشترکہ انسداد منشیات میکنزم کا اگلا اجلاس دو ماہ کے اندر منعقد کیا جائے گا دونوں اطراف نے منشیات کے خاتمے کیلئے بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور پاکستان کی اے این ایف اور بھارت کے نارکوٹکس بورڈ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت کا خیر مقدم کیا دونوں اطراف نے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور دونوں ممالک میں بینک برانچیں کھولنے کے عمل میں سہولیات پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ۔ دونوں اطراف نے قیدیوں پر جوڈیشل کمیٹی کے کام کو سراہا جس کا آئندہ اجلاس جلد پاکستان میں ہو گا او رقیدیوں تک قونصلرز کی رسائی کے معاہدے کا بھی خیر مقدم کیاگیا پاکستان اور بھارت نے دوستانہ وفود کے تبادلوں کے فروغ پر بھی اتفاق کیا دونوں اطراف نے ویزے کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا دونوں وزراء خارجہ نے ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن پر اپنے عزم کا اظہار کیا اور اس حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی دونوں اطراف نے مشترکہ چیزوں کو سارک کے فورم سے حل کرنے پر بھی اتفاق کیا بیان کے مطابق دونوں سیکرٹری خارجہ جامع مذاکرات کا پانچواں دور نئی دہلی میں جولائی میں شروع کریں گے ۔ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے اور دونوں ممالک مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادو ں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی خواہش مند ہے تاہم پاکستان ایسا قابل قبول حل تسلیم کر سکتا ہے جو تینوں فریقوں کیلئے قابل قبول ہو انہوں نے کہاکہ وہ کشمیریوں کو مذاکرات او راس تنازعہ کا تیسرا فریق سمجھتے ہیں اور جو بھی حل تلاش کیا جائے وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہو ۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کی دورہ بھارت کی دعوت قبول کر لی ہے او روہ جلد بھارت کا دورہ کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی وزیراعظم رواں سال میں پاکستان کا دورہ بھی کریں گے انہوں نے کہاکہ دنو ںممالک متعدد امو رپر خاطر خواہ پیش رفت کر چکے ہیں لیکن بہت سے ایسے مسائل بھی ہیں جن پر پیش رفت کرنے کی ضرورت ہے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ داؤد ابراہیم سے متعلق مذاکرات میں کوئی بات نہیں ہوئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے کہاکہ اس کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں اور پاکستانی ہم منصب سے مذارکات تعمیری اور مثبت رہے دونوں ممالک تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تجارت بڑھانا ہو گی او راعتماد سازی کے اقدامات کرنا ہوںگے ۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر پرویز مشرف ، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، مسلم لیگ کے قائد نواز شریف ، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جو کہ مثبت اور تعمیری رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا بلکہ خطے کے عوام کی معاشی ترقی پر توجہ دینا ہو گی
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 21, 2008
پاکستان او ربھارت نے قیدیوں تک قونصلرز کو رسائی دینے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment