مظفر آباد ۔ آزادکشمیر کابینہ نے عالمی برادری سے پرزورمطالبہ کیا ہے کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں جو گمنام قبریں دریافت ہوئی ہیں ان کے بارے میں غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کے لیے انڈین ہومین رائٹس کمیشن سمیت انسانی حقوق کے علاقائی اور عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر آنے کی اجازت دی جائے۔ منگل کے روز کابینہ کے اجلاس میں پیش ہونے والی قرارد میں وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ مظفرآباد کے دوران آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف اپنانے، بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے،نتیجہ خیز بنانے اورمسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کو سراہتا ہے اور وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ اداء کرتا ہے۔ آزادکشمیر کابینہ کا یہ اجلاس پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے دفتر خارجہ میں آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مشاورت اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینے کے اقدام کو سراہتا ہے ۔اجلاس حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس یقین کا اظہارکرتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں کشمیری قیادت کو مناسب وقت پر شامل کیا جائے گا تاکہ مسئلہ کشمیر ،کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہو سکے۔کابینہ کا یہ اجلاس پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ ریاست کے دونوں طرف کے عوام کے درمیان رابطے مزید بڑھانے اور سیاحت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں نیز مظفرآباد ،سری نگر اور راولاکوٹ ،پونچھ بس سروس کو مزید فعال بنانے اور سفری سہولیات کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ سکردو،کارگل روڈ، بھمبر، نوشہرہ روڈ اور سیالکوٹ ،سچیت گڑھ روڈ ، افتخار آباد جموں روڈ، خواجہ بانڈی اوڑی روڈ، تتہ پانی مینڈھر روڈ، دیگوار پونچھ روڈ سمیت دیگر کراسنگ پوائنٹس بھی کھولنے کے ساتھ ساتھ ریاست کے دونوں حصوں میں تجارت کے آغاز کے درمیان معروف تجارتی راستے کھولنے کے اقدامات کیے جائیں۔کابینہ کا یہ اجلاس آل پارٹیز حریت کانفرنس کو اپنی بھرپور تائید و حمایت کا یقین دلاتا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ کابینہ کا یہ اجلاس بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن پر پانچ ہزار مزید فوجی کے اضافے اور مقبوضہ کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس میں مزید اضافے کی تجویز کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس مجوزہ اقدام کو پاک بھارت پیس پراسس کیلئے انتہائی خطرے کا باعث سمجھتا ہے۔ کابینہ کا یہ اجلاس اس توقع کا اظہار کرتا ہے کہ پاکستان ،بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات مثبت اور ٹھوس پیش رفت کے ساتھ جموں وکشمیر کے مسئلہ کو اس کے اصل تاریخی تناظر میں حل کرنے کے لیے واضح حکمت عملی اختیار کرنے میں کامیاب ہوگی اجلاس اس توقع کا بھی اظہار کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں بھارت اس معاملہ میں سنجیدگی اور نیک نیتی کا مظاہرہ کرے گا۔۔ کابینہ کا یہ اجلاس پاکستان میں جمہوری حکومت کے قیام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کرتا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر فہم وفراست اور تدبر کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی۔ کابینہ کا یہ اجلاس دوست ملک چین میں حالیہ زلزلہ سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کرتا ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہے۔کابینہ کا یہ اجلاس میانمر میں حالیہ سمندری طوفان سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتاہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 21, 2008
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ آزادکشمیر کابینہ

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment