International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 21, 2008

عورتوں کی عصمت ریزی ، مردوں کو زندہ جلایا گیا ، دکانیں لوٹ لی گئیں ، جنوبی افریقہ میں نسلی تشدد کی نئی لہر ، ٢٤ افراد ہلاک

جوہانسبرگ ۔ جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں تارکین وطن کے خلاف نسل پرستانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے ۔جنوبی افریقا میں متعصب افریقیوں کے جانب سے تارکین وطن پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے ۔ جوہانسبرگ پولیس کے مطابق تارکین وطن پر مقامی افراد کے حملوں میں 20 افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔ پر تشدد واقعات کا آغاز گزشتہ ہفتہ کوجوہانسبرگ کے الگزینڈر ٹاون سے ہوا جب تین سو کے قریب مقامی نوجوانں نے زمبابوے کے ایک ہزار کے قریب باشندوں کو ان کے گھروں اور دوکانوں میں گھس کر نشانہ بنایا اور انہیں علاقے سے نکل جانے کا حکم دیا ۔ جنوبی افریقا کے صدر نے حملوں کی تحقیقات کے لیے ایک پینل تشکیل دے دیاہے۔ اطلاعات کے مطابق تشدد پر آمادہ نوجوان لاٹھیوں ، چھرے چاقوؤں ،سے لیس ہیں ۔ جنوبی افریقا میں تقریباً 30 لاکھ زمبابوے کے لوگ ہیں جو زمبابوے میں معاشی بحران کی وجہ سے نقل مکانی کر کے جنوبی افریقا میں آباد ہو گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کی دکانوں ، باغات کی ملازمتوں کے لیے زمبابوے کے لوگ نقل مکانی کر کے جنوبی افریقا میں آباد ہوئے جنوی افریقا دنیا میں سب سے زیادہ بیرونی ملکوں کو قبول کرنے والا ملک ہے ۔ اسی دوران جنوبی افریقا کی پولیس اور حکمران افریقی نیشنل کانگریس پارٹی نے آج غیر ملکیوں کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں ۔مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پچھلی رات دو افراد ہلاک ہوئے ۔ کئی غیر ملکیوں کو زندہ جلایا گیا۔ عورتوں کی عصمت ریزی کی گئی ہے ۔ اور درجنوں گھروں دکانوں کو لوٹاگیا ہے الیگزینڈر ٹاؤن میں جب سے گیارہ مئی کو تشدد شروع ہوا دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں

No comments: