International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 10, 2008

ججوں کو بحال نہ کیاگیا تو اے پی ڈی ایم وکیلوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے گی ،عمران خان



اسلام آباد ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ اگر ججوں کو بحال نہ کیاگیا تو اے پی ڈی ایم وکیلوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے گی ۔تحریک انصاف کے صدر عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چودہ مئی کو اے پی ایم ڈی کا اجلاس ہو گا اور اس میں فیصلہ کریں گے کہ اس کا اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہو گی اس وقت اس ملک سے مہنگائی کا خاتمہ نا ممکن ہے ۔ پی سی او کے تحت لف لینے والے ججز کو رکھا گیاتو یہ پاکستان کی عدلیہ کے خلاف سازش ہو گی انہوں نے کہاکہ آصف زرداری ایم کیو ایم کا ساتھ امریکہ کو خوش کرنے کیلئے دے رہے ہیں ۔ انہوں نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ این آر او کے تحت کرپشن کے اربوں روپے کے مقدمات تو دنوں اور گھنٹوں میں ختم ہو رہے ہیں اور عوام کے بھاری مینڈیٹ کے باوجود عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی بحالی پر اتنی دیر کیوں ہورہی ہے۔

No comments: