آئینی پیکج میں متوازی سپریم کورٹ کا اختیار صرف فوجداری مقدمات ہوں گےدونوں عدالتوں کے ججوں کی مراعات برابر ہوں گی انتظامیہ ججوں کا تبادلہ کر سکے گیاسلام آباد ۔ ججوں کی بحالی کا معاملہ حل کرنے کے لئے ایک آئینی پیکج کے مسودے میں پاکستان کے اندر دو متوازی سپریم کورٹس کے قیام کی تجویز زیر غور ہے جس کے تحت جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس عبدالحمید ڈوگر دونوں چیف جسٹس کے عہدے پر رہ سکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ مسودے میں ایک سپریم کورٹ کی سربراہی معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کریں گے جس میں فوجداری مقدمات اور سول کیسز کو دیکھے گی جبکہ دوسری چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں عدالت کا نام وفاقی آئینی عدالت ہو گا آئین کی تشریح قومی مفاہمتی آرڈیننس آئینی تنازعات صدر پرویز مشرف کی عہدہ صدارت کی اہلیت اور سوموٹو اختیارات کا استعمال وغیرہ کے معاملات کو یہی عدالت دیکھے گی ۔ سول اور فوجی اپیلیں سننے والی علیحدہ عدالت جس کی سربراہی معزول چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری کریں گے کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا نام دیا جائے گا یہ عدالت معزول کئے گئے ججوں اور کچھ پی سی او ججوں پر مشتمل ہو گی ۔ دونوں عدالتوں کے ججوں کی مراعات کے پیکج برابر ہوں گے اور انتظامیہ کسی بھی جج کو ایک عدالت سے دوسری عدالت میں تبدیل کر سکے گی ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment