International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 10, 2008

پاکستان کی حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان امن معاہدہ موثر ہونے کیلئے غیر ملکی ہاتھ کو روکنا ہوگا۔ترجمان مولانا فضل اللہ

لندن۔ پاکستان کی حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان امن معاہدہ سوات میں موثر ثابت ہو گا۔ بشرطیکہ غیر ملکی مداخلت روکی جائے .بی بی سی کے مطابق چکدرہ میں مولوی فضل اللہ کے نمائندوں اور سرحد حکومت کے وزراء کے درمیان امن مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ حکومت عسکریت پسندوں کے خلاف کسی قسم کا آپریشن نہیں کرے گی اور عسکریت پسند سرکاری عمارات یا سوات میں سرکاری اہلکاروں پر حملے نہیں کریں گے اس معاہدے میں طرفین جنگ بندی پر متفق ہو گئے تھے ماضی میں اس قسم کے معاہدوں کے نتائج مثبت نہیں نکلے ہیں جس کے بعد حالات خراب ہو گئے ۔ اس حوالے سے مولانا فضل اللہ کے ترجمان مسلم خان نے کہا کہ مذاکرات میں کامیابی کے لیے دو طرفہ طور پر مخلص ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر ان کے اور حکومت کے درمیان امن کے خواہاں نہیں ۔ اور غیر ملکی عناصر صورت حال کو خراب کرنے کے لیے مداخلت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر غیر ملکی ہاتھ کو روکا جائے تو امن معاہدہ موثر ثابت ہو گا۔

No comments: