International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 10, 2008

ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی آٹے اور دالوں سمیت کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

اسلام آباد۔ ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی آٹے اور دالوں سمیت کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں ایک کلو مسور کی دال اب104 روپے میں ملے گی نئی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں نئے نرخ کے مطابق دال مونگ چھلکے والی42 روپے سے بڑھا کر 50 روپے اور ثابت مسور کی قیمت 84 روپے سے بڑھا کر 90 روپے کر دی گئی ہے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بیس روپے اضافہ کر کے اس کی قیمت 300 روپے بڑھا دی گئی ہے مسالوں کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے نئی قیمتوں کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزیں غریبوں سے اور دور ہو جائیں گی۔

No comments: