International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, May 10, 2008

سوات کے بعد مردان میں مقامی طالبان کے ساتھ مذاکرات اور امن معاہدے کی تیاریاں

اسلام آباد +مردان ۔ صوبہ سرحد میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کے حوالے سے سرحد حکومت کی طرف سے مقامی طالبان کے ساتھ مذاکرات اور امن معاہدوں کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع مردان میں مقامی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں ضلعی حکومت نے کل پیر کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مردان میں مقامی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے طلب کر دہ اجلاس کی صدارت ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار کریں گے جبکہ اس اہم اجلاس میں مردان کے مختلف یونین کو نسلوں کے ناظمین اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے حکام شرکت کریں گے ذرائع کے مطابق ضلعی حکومت کے طلب کردہ اجلاس میں مقامی طالبان کے ساتھ مذاکرات اور امن معاہدے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چند روز قبل ضلعی ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے پشاور میں امریکی قونصلیٹ کی پرنسپل لینی ایم ٹریسی سے ملاقات بھی کی تھی ثناء نیوز نے جب اس حوالے سے ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مردان میں مقامی طالبان کے ساتھ مذاکرات و امن معاہدے کے حوالے سے اجلاس بلانے کے بارے خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے کیونکہ یہ مسئلہ صوبائی حکومت کا ہے اور صوبائی حکومت اس مسئلے کو حل کر نے کے لئے کوشش کر رہی ہے واضح رہے کہ چند روز قبل سوات میں صوبائی حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہد ہ ہوا ہے اور صوبائی حکومت نے اعلان بھی کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے مقامی طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے اور مذاکرات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

No comments: